سوال: اولیائے کرام کے مزارات پر مراقبہ کرنا کیسا ہے؟ کیا اس سے کیفیت میں تبدیلی ہوگی؟

جواب: مبتدی سالکین کو اولیائے کرام کے مزارات پر مراقبہ کرنے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے۔ہاں اگر کبھی ایصال ثواب کے لئے جانے کی توفیق مل جائے تو مزار سے متصل جو مسجد ہوتی ہے،اس میں بیٹھ کر مراقبہ کرسکتے ہیں۔اور اس کی وجہ سے اچھے اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں.