سوال: مراقبہ کرنے میں ناغہ ہورہا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں میں شامل ہونے کی آرزو ہے،دعا کی درخواست ہے۔

جواب:

پہلے آپ مراقبہ پابندی سے کریں پھر دعا کی درخواست کریں۔ہاں! کوشش کے باوجود اگر مراقبہ پابندی سے نہیں کرپارہے ہیں تو اسکے لیے بھی دعا کی درخواست کی جاسکتی ہے۔یہ درست نہیں ہے کہ معمولات اور اس میں بھی خاص طور سے مراقبہ جیسا اہم معمول پابندی سے نہ کریں اور دعا کی درخواست کریں۔