سوال:نیند بہت زیادہ آتی ہے،نیند کم کرنے کے لئے کیا کرنا چاہئے؟
جواب:
اللہ سے دعا کریں اور پھر اس کے لئے جوشکلیں مناسب سمجھتے ہیں وہ اختیار کریں۔البتہ ایک بات ذہن میں رکھیں کہ ساری خرابیوں کی جڑ ایک ہی ہے،غفلت اور بے فکری۔اس کو دور کرنا چاہئے بس۔بے فکری سے بہت مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ نیند کی کثرت غفلت کی علامت ہے، ہمیشہ انسان کو بیدار اور حاضر باش رہنا چاہیے۔ نبی پاکﷺکے بارے میں حدیث مبارکہ میں ہے کہ ہمیشہ متفکر رہا کرتے تھے یعنی یاد الہی میں مشغول رہا کرتے تھے۔