سوال: کبھی نجی یا کاروباری حالات یا دیگر مسائل کی وجہ سے ذہن الجھا رہتا ہے،اور ایسے میں مراقبہ کرنے میں بوجھ محسوس ہوتا ہے،ایسے وقت میں کیا کریں؟

جواب:

یہ شیطان کی طرف سے ایک چال ہوتی ہےکہ حالات پہلے سدھر جائیں پھر مراقبہ میں بیٹھیں گے۔یاد رکھیں! یہ دنیا پریشانیوں سے گھری ہوئی ہے۔”مشائخ نے اس کو دارالمحن فرمایا ہے” (یعنی آزمائشوں کا گھر)۔ہم اگراس بات کے انتظار میں رہیں کہ یہ سب حالات موافق ہوں گے تو معمولات میں لگیں گے تو ایسا کبھی ہونے والا نہیں ہے۔بل کہ یہ ذہن میں رکھیں کہ ہم اللہ پاک کو جتنا یاد کریں گے اتنا ہی اللہ پاک ہمارے مسائل کو حل فرمائیں گے۔