سوال: بیعت کے بعد اگر معمولات پر عمل نہ کرپائے تو گناہ کے مرتکب ہوں گے اور سزا ہوگی،اس خیال سے بیعت ہونے سے ڈرلگتا ہے؟

جواب: یہ خیال غلط ہے۔ہاں! بیعت ہونے کے بعد اگر معمولات پر عمل نہ ہو تو اس کے فوائد اور روحانی ترقی سے محروم رہیں گے۔
یہ بات ذہن میں رہنی چاہئے کہ یہ بھی شیطان کی ایک چال ہے کہ وہ بیعت کے بعد آپ کو اپنی اصلاح و تربیت کروانے سے روکنے کے لئے اس قسم کے خیالات ذہن میں ڈالتا ہے تاکہ بندہ پیارے اللہ کی معرفت سے محروم رہے۔