سوال: کیا حضرت جی دامت برکاتہم کی کتاب زبدۃ السلوک کا مطالعہ کرسکتے ہیں؟
جواب: اس کا تعلق دراصل سالک کے راہ سلوک میں اصول و آداب کی رعایت کے اہتمام سے ہے یعنی جتنا راہ سلوک میں آگے بڑھے گا سلوک سے متعلقہ کتابیں سمجھنے میں آسانی ہوگی،اس کتاب کا اور دیگر کتابوں کا بھی مطالعہ کرتے ہوئے جہاں کوئی شبہ پیش آئے،یا کوئی بات سمجھ میں نہ آئے تو لازماً شیخ سے رجوع کرے اور پوچھے، شیخ سے دریافت کئے اور سمجھے بغیر آگے نہ بڑھے، اپنی طرف سے ہرگز ہرگز کوئی مطلب نہ نکالے۔