سوال: دوران مراقبہ وضو ٹوٹ جانے پر کیا دوبارہ وضو کریں یا ویسے ہی مراقبہ جاری رکھیں؟

جواب:

بہتر یہ ہے کہ جاری ہی رکھیں،کیوں کہ وضو کرنے کے بہانے اگر اٹھیں گے تو ہوسکتا ہے کہ پھر دوبارہ بیٹھنے کی توفیق نہ ملے۔بالخصوص ایسے سالکین جو ابھی نئے نئے ہیں
لیکن جو پرانے ہیں اورمراقبہ کے عادی ہوچکے ہیں،اور ان کو وضو کے لیے اٹھنے پر دوبارہ نہ بیٹھ پانے کا خطرہ بھی نہ ہو،ایسوں کے لئے بہتر ہے کہ دوبارہ وضو کرکے بیٹھیں۔