سوال: *سالکین کرام آپس میں اسباق اور معمولات کے بارے میں دریافت کرسکتے ہیں؟
جواب:
سبق کے بارے میں نہیں بتانا چاہئے۔ کوئ پوچھ لے تو آپ معذرت کرلیں کہ نہیں بتاسکتا بس یوں کہہ دیں کہ اللہ پاک ہمیں سلوک کے راستے میں صحیح طریقے سے،آداب کی رعایت کے ساتھ چلنے کی توفیق عطافرمائیں،آپ اس کے لئے دعا فرمائیں
اورمعمولات کے بارے میں یوں کہ سکتے ہیں: دعا فرمائیں کہ جیسا حق ادا کرنا چاہیے معمولات کے پورا کرنے کا، وہ حق ادا کرنے کی اللہ پاک توفیق دے دے۔ میں چاہے جتنے اچھے انداز میں معمولات کروں لیکن ہوں تو آخر کار ایک بندہ ہی، مجھ سے خطاء اور قصور تو ہو ہی جاتا ہے۔ اس لئے آپ دعا کرتے رہیں۔