سوال: مراقبہ الحمد للہ 25-20منٹ ہوتاہے،لیکن اس کے باوجود کچھ دنوں سے غصہ بہت آتا ہے۔براہ کرم رہنمائی فرمائیں

جواب:

اس کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ کا پہلا سبق چل رہا ہو۔ہمارے سلسلۂ عالیہ میں جو دوسرا سبق ہے اس سے غصہ کا علاج ہوتا ہے۔
لیکن اگر دوسرے سبق پر مراقبہ کے باوجود بھی اس کا علاج نہ ہو تو شیخ کے سامنے اپنے احوال رکھ کر اپنی اصلاح کروانا چاہیے۔