سوال: کیا دوران مراقبہ چھینکنے والے شخص کا جواب دے سکتے ہیں؟نیز اسی حالت میں نبی علیہ السلام کا اسم گرامی سننے پر درود پڑھ سکتے ہیں؟ اس کا کیا طریقہ ہے؟
جواب:
جواب دینا ضروری نہیں ہے ۔ ہاں اگر جواب دینا ہی ہو تو مراقبہ کی حالت میں ہی یرحمک الله کہ دیں، کوئی حرج نہیں۔اسی طریقہ سے صلى الله عليه وسلم بھی آہستہ سے زبان سے کہہ دیں،کافی ہے۔ اسکے لیے مراقبہ سے باہر آنے کی ضرورت نہیں ہے۔