سوال: کیا شیخ کی صحبت سے دور رہنے پر بھی رابطۂ قلبی کی نیت کرسکتے ہیں؟

جواب: رابطۂ قلبی کی نیت اصلًا تو اس وقت کی جاتی ہے جب شیخ کی صحبت میں رہیں یاشیخ کی مجلس میں حاضر ہوں لیکن اگر سالک کو شیخ سے مضبوط تعلق نصیب ہوجائے تو پھر شیخ کی صحبت سے دور رہنے پر بھی رابطۂ قلبی کی نیت کرنا درست ہے۔
شیخ سے مضبوط تعلق کی علامت یہ ہے کہ جس سالک کو شیخ کا خود بخود خیال آرہا ہے،اس کے لئے صحبت شیخ سے دور رہنے پر بھی رابطۂ قلبی کی نیت کرنا درست ہے۔اور جس کو خود بخود شیخ کا خیال نہیں آرہا ہے بل کہ بہ تکلف خیال لانا پڑے،تو ایسی صورت میں دور سے رابطۂ قلبی کی نیت کرنا درست نہیں۔