سوال: مشائخ فرماتے ہیں کہ معمولات کی پابندی سے گناہوں سے بچنے کی توفیق ملتی ہے۔اس میں کیا جوڑ ہے.وضاحت فرماکر ممنون فرمائیں
جواب:
جی ہاں! جو بندہ بیعت کے بعد بتائے گئے معمولات پر عمل کرتا ہے تو ان معمولات میں اتنی طاقت اور ایسا اثر ہے کہ بندہ خود بخود گناہوں سے دور ہوتا جاتا ہے۔بندہ چاہے بڑے سے بڑے گناہ میں ملوث ہو،ان معمولات پر عمل کی برکت سے اللہ پاک اس کو گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمادیتے ہیں۔ لہذا سالک کو چاہئے کہ جان بوجھ کر نفس پر جبر کرکے گناہوں سے رکے اور معمولات کو بڑھاتا جائے۔