سوال: کیا سالک کو کاروبار دنیا کا وقت کم کرنا چاہیے ایسے ہی کیا سالک کو تجارت کم سے کم کرنی چاہیے؟

جواب: بالکل بھی نہیں!

آپ پر جو حقوق واجبہ ہیں ان کو ادا کرنا آپ کی ذمہ داری ہے فریضہ ہے اس کو پورا کرنے کی پوری پوری کوشش کریں، مشائخ یہ نہیں سکھاتے کہ روزی روٹی کمانا کم کردو یا اب تک اچھا کھلا رہے تھے اس میں کمی کردو۔بل کہ آپ دنیا کے امور میں جتنا آگے بڑھ سکتے ہوں حدود شریعت میں رہتے ہوئے نیز احکام شریعت کو پورا کرتے ہوئے ضرور بڑھیں بس اتنا یاد رکھیں کہ گناہ نہ کریں پیارے اللہ کو ناراض نہ کریں اللہ کو اور اپنی حقیقت کو نہ بھولیں۔