سوال: پہلے سبق (لطیفۂ قلب) پر مراقبہ کرنے کے بعد دوسرے سبق (لطیفۂ روح) اور تیسرے سبق ( لطیفۂ سر) پر مراقبہ کی نیت اور طریقہ کیا ہے؟

جواب:

پہلے سبق کی نیت اور طریقہ تو سب کو معلوم ہے کہ اپنے دل کی طرف سر جھکاکر آنکھ بند کرکے متوجہ ہونا ہے اور نیت کرنا ہے کہ اللہ کی رحمت آرہی ہے،میرے دل میں سَمارہی ہے، میرے دل سے گناہوں کی سیاہی اور ظلمت دور ہورہی ہے اور میرا دل کہہ رہا ہے اللہ،اللہ،اللہ
*بالکل اسی طرح دوسرے سبق میں دائیں طرف سر جھکاکر متوجہ ہوجائیں اور نیت کرلیں کہ لطیفۂ روح اللہ،اللہ،اللہ کہ رہا ہے اور تیسرے سبق میں لطیفۂ سِر کی طرف متوجہ ہوکر نیت کریں کہ لطیفۂ سِر اللہ،اللہ،اللہ کہہ رہا ہے ایسے ہی باقی لطائف کی بھی نیت ہوگی۔