سوال: ختمِ خواجگان میں کچھ الفاظ اور جملے ایسے ہیں جنہیں پڑھنے میں دشواری ہوتی ہے،یاد نہیں ہوتے یا سمجھ میں نہیں آتے جیسے:يَاخَفِىَّ الُّلطْفِ اَدْرِكْنِىْ بِلطْفِكَ الْخَفِىْ۔ ایسی صورت میں کیا کریں؟

*جواب:

جب تک وہ الفاظ اور جملے سمجھ میں نہ آئیں اور آپ اس کو پڑھنے کے قابل نہ ہوجائیں، ان کلمات کے پڑھنے کے وقت درودشریف پڑھتے رہنا چاہئے
جیسے کسی کو قرآن کریم بالکل بھی پڑھنا نہیں آتا اور کچھ یاد بھی نہ ہو تو دوران نماز وہ سبحان اللہ،الحمد للہ،اور اللہ اکبر وغیرہ کلمات پڑھتا رہے گا البتہ جلد از جلد سیکھ لینا ضروری ہے۔بس یہی بات یہاں بھی ہے