سوال:مراقبہ،ذکر، اورقران کی تلاوت ہونے کےبعد کیا چلتے پھرتے لفظ اللہ اللہ کا ذکر کرسکتے ہیں؟

جواب:

بالکل کرنا چاہئے،یہ تو بتایا گیا ہے۔وقوف قلبی اسی کا تو نام ہے کہ چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھے ہر دو چار منٹ کے بعد آہستہ سے اللہ اللہ کہیں۔