سوال: ہر نماز کے بعد دس منٹ مراقبہ کرنا بہتر ہے یا ایک وقت میں آدھا گھنٹہ کرنا مراقبہ کرنا؟
جواب:
ہمارے حضرت جی دامت برکاتہم ارشاد فرماتے ہیں کہ منٹوں کے مراقبہ کے بجائے گھنٹوں کا مراقبہ زیادہ مفید ہوتا ہے،اس لئے آدھے گھنٹے کا مراقبہ ایک ساتھ کرنا زیادہ بہتر ہے،لیکن اگر کسی کو اتنا وقت بھی ایک ساتھ نہیں مل پاتا تو ناغہ کرنے کے بجائے ہر نماز کے بعد دس دس منٹ کا مراقبہ بھی کرسکتے ہیں۔لیکن لمبے مراقبے کے لئے وقت نکالنے کی کوشش کرتے رہنا چاہیے۔خاص طور پر تعطیل کے ایام میں تو لمبے لمبے مراقبے کرکے پورے ہفتے کی تلافی کرلینی چاہئے۔