سوال: جوائنٹ فیملی میں رہنا اچھا ہے یا الگ رہنا اچھا ہے. برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں؟
جواب:
اس سوال کا جواب موقع و محل اور سائل( دریافت کرنے والے شخص) کے اعتبار سے دیا جاتا ہے-
ایک عام جواب،جو سب کے لئے دیا جاسکتا ہے،یہ ہے کہ اس دور میں جوائنٹ فیملی سسٹم والے اکثر و بیشتر گھرانوں میں حال یہ ہے کہ آپس میں جسم ملے ہوئے ہیں اور دل الگ الگ۔
یعنی بس کوئی یہاں رہتا ہے،کوئی وہاں رہتا ہے،اور گویا ایک گلی میں سارے افراد رہتے ہیں لیکن *تحسبھم جمیعا و قلوبھم شتی * والی کیفیت ہوتی ہے کہ بظاہر دیکھنے میں تو سب اکٹھے لگتے ہیں، لیکن دل سب کے ایک دوسرے سے الگ ہوتے ہیں۔
تو دل پھٹے ہوئے ہوں اور جسم ملے ہوئے ہوں،اس سے بہتر یہ ہے کہ جسم دور ہوں اور دل ملے ہوئے ہوں،یہ ایک عام جواب ہے۔