سوال: رابطۂ قلبی اور تصور شیخ میں کیا فرق ہے؟

جواب:

(١). رابطۂ قلبی ہمارے یہاں (سلسلۂ عالیہ نقشبندیہ میں) ہوتا ہے.اور تصور شیخ سلسلۂ چشتیہ میں ہوتا ہے۔
(٢).دوسرا فرق نیت کے اعتبار سے ہے،
یعنی رابطۂ قلبی میں نیت یہ ہوتی ہے کہ شیخ کے قلب سے میرے قلب کی تار جڑی ہوئی ہے اور فیض آرہا ہے گویا دل سے دل کو راہ ہوتی ہے۔
اور تصور شیخ میں شیخ کے چہرۂ انور کا خیال کیا جاتا ہے۔
جس کو جس سے مناسبت ہو،
(وضاحت: سلسلہ عالیہ میں تصور شیخ نہیں ہے،بلکہ رابطۂ قلبی ہے)