سوال: آپ فضلی ہیں.لہذا ہم پر بھی فضل فرما دیجیے
جواب:
آپ نے فضلی کا مطلب نہیں سمجھا اس لیے فضل فرمانے کی بات کی ہے۔
فضلي کا مطلب یہ ہے کہ بندے کی کسی محنت اور کوشش کے بغیر یوں ہی اللہ پاک اس پر اپنا فضل فرمادیں۔نیز ہمارے مشائخ نے فرمایا ہے کہ ہم لاکھ کوششیں اورمحنتیں کرلیں پھر بھی ہمیں جو ملےگا وہ اللہ کے فضل ہی سے ملے گا نہ کہ اپنی محنت سے۔لہذا اس اعتبار سے تو ہم میں سے ہر ایک فضلی ہے۔
فضلِی کا مطلب یہ نہیں کہ وہ دوسرے پر فضل کرے۔ہم کون ہوتے ہیں فضل کرنے والے۔فضل کرنے والے تو اللہ پاک ہیں۔لہذا ہمیں اللہ سے مانگنا چاہیے۔