سوال: شیخ سے مکمل فیض حاصل کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
جواب:
شیخ سے مکمل فیض حاصل کرنے کے لئے دو چیزیں ضروری ہیں؛
*(١) اتباع محض،
(٢) شیخ سے کامل محبت*
*اتباع محض کا مطلب یہ ہے کہ شیخ کی بات پر سالک بالکل آنکھ بند کرکے،چوں چرا کئے بغیر عمل کرے
جیسے طبیب کی بات پر مریض مکمل اعتماد کرکے عمل کرتا ہے۔
مشائخ فرماتے ہیں کہ سالک روحانی بیمار ہوتا ہے اور مشائخ روحانی اطباء! لہذا سالک کو بھی اپنے شیخ کی اتباع محض کرنی چاہیے۔کسی بھی قسم کی رائے زنی نہیں کرنی چاہیے۔
(٢).شیخ سے کامل محبت:
شیخ سے اگر سچی محبت ہو تو بندہ کو مکمل فیض حاصل ہوگا۔بل کہ شیخ کی اتباع محض بھی سالک اسی وقت کرے گا جب کہ اس کو محبت شیخ کامل طور پر حاصل ہو۔