سوال: مراقبہ کے دوران اگر کسی کی آواز سے خلل ہوجائے،یا موبائل کی رنگ ٹون بجنے پر اگر بند کرنا پڑے تو کیا مراقبہ ٹوٹ جائے گا؟
جواب:
اس سے مراقبہ نہیں ٹوٹتا،ہاں! نیت کا دوبارہ استحضار کرلینا بہتر ہے۔لیکن ایسی صورت میں مراقبہ سے نہیں اٹھنا چاہئے،ورنہ تسلسل برقرار نہیں رہے گا۔
البتہ اس بات کا ضرور خیال رکھیں کہ مراقبہ ایسے وقت میں ہو جب کہ مکمل یکسوئی ہو اور ایسی جگہ بیٹھ کر ہو جہاں کسی بھی قسم کا خلل نہ ہو۔ایسے ہی مراقبہ کے وقت موبائل سائلنٹ موڈ پر رکھ لیں۔اس سے خلل نہیں ہوگا۔