مراقبہ،ذکر، اور قرآن کی تلاوت ہونے کےبعد کیا چلتے پھرتے لفظ اللہ اللہ کا ذکر کرسکتے ہیں؟

سوال:مراقبہ،ذکر، اورقران کی تلاوت ہونے کےبعد کیا چلتے پھرتے لفظ اللہ اللہ کا ذکر کرسکتے ہیں؟ جواب: بالکل کرنا چاہئے،یہ تو بتایا گیا ہے۔وقوف قلبی اسی کا تو نام ہے کہ چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھے ہر دو چار منٹ کے بعد آہستہ سے اللہ اللہ کہیں۔ ... مزید پڑھیں

ہمارے مشائخ نقشبند-رحمہم اللہ- قرآن پاک پڑھنے سے پہلے کیا نیّت کرتے تھے اور سالکین کو کیا نیّت کرنی چاہئے؟

سوال: ہمارے مشائخ نقشبند-رحمہم اللہ- قرآن پاک پڑھنے سے پہلے کیا نیّت کرتے تھے اور سالکین کو کیا نیّت کرنی چاہئے؟ جواب: ہمارے مشائخ کی نیت کیا ہوتی تھی وہ تو اللہ پاک بہتر جانتے ہیں۔ہمیں بس ہر عبادت کے وقت یہ نیت کرنی چاہیے کہ ... مزید پڑھیں

کبھی نجی یا کاروباری حالات یا دیگر مسائل کی وجہ سے ذہن الجھا رہتا ہے،اور ایسے میں مراقبہ کرنے میں بوجھ محسوس ہوتا ہے،ایسے وقت میں کیا کریں؟

سوال: کبھی نجی یا کاروباری حالات یا دیگر مسائل کی وجہ سے ذہن الجھا رہتا ہے،اور ایسے میں مراقبہ کرنے میں بوجھ محسوس ہوتا ہے،ایسے وقت میں کیا کریں؟ جواب: یہ شیطان کی طرف سے ایک چال ہوتی ہےکہ حالات پہلے سدھر جائیں پھر مراقبہ میں ... مزید پڑھیں

صحبتِ شیخ،کثرتِ ذکر اور سنتوں کی پیروی؛ ان تینوں میں سب سے زیادہ اہمیت کس کی ہے

سوال: صحبتِ شیخ،کثرتِ ذکر اور سنتوں کی پیروی؛ ان تینوں میں سب سے زیادہ اہمیت کس کی ہے جواب: *یہ تینوں ہی انتہائی اہم ہیں؛ 1.کثرت ذکر اللہ (اللہ کو خوب یاد کرنا) 2.صحبت اہل اللہ (شیخ کی صحبت میں جس قدر موقع مل سکے،رہنا) 3.اتباع ... مزید پڑھیں

جو لوگ بیعت نہیں ہیں،کیا وہ بھی مراقبہ کرسکتے ہیں؟

سوال: جو لوگ بیعت نہیں ہیں،کیا وہ بھی مراقبہ کرسکتے ہیں؟ جواب: *دیکھیں ذکر یعنی اللہ کی یاد کی دو قسمیں ہیں؛ ایک وہ ذکر جو عام ہے یعنی سبحان اللہ کی تسبیح،الحمدللہ کی تسبیح،اللہ اکبر اور لاالہ الا اللہ کی تسبیح وغیرہ۔یعنی وہ اذکار جو ... مزید پڑھیں

اللہ پاک کی نسبت کا نور تمام اسباق کے مکمل ہونے کے بعد ملتا ہے یا اس سے پہلے بھی مل سکتا ہے؟

سوال: اللہ پاک کی نسبت کا نور تمام اسباق کے مکمل ہونے کے بعد ملتا ہے یا اس سے پہلے بھی مل سکتا ہے؟ جواب: اللہ کی نسبت کا نور خالص اللہ تعالیٰ کا فضل اور ان کی ملک ہے۔ لہذااللہ پاک کسی کو بھی دے ... مزید پڑھیں

کیا سالک کو کاروبار دنیا کا وقت کم کرنا چاہیے ایسے ہی کیا سالک کو تجارت کم سے کم کرنی چاہیے؟

سوال: کیا سالک کو کاروبار دنیا کا وقت کم کرنا چاہیے ایسے ہی کیا سالک کو تجارت کم سے کم کرنی چاہیے؟ جواب: بالکل بھی نہیں! آپ پر جو حقوق واجبہ ہیں ان کو ادا کرنا آپ کی ذمہ داری ہے فریضہ ہے اس کو پورا ... مزید پڑھیں

رات دن میں مراقبہ کتنی دیر کرنا چاہیے اورحضرت جی دامت برکاتہم کا معمول کیا ہے؟

سوال:رات دن میں مراقبہ کتنی دیر کرنا چاہیے اورحضرت جی دامت برکاتہم کا معمول کیا ہے؟ جواب: کثرت مراقبہ کی کوئی حد مقرر نہیں۔یہ ایسا مبارک معمول ہے کہ آپ جتنا زیادہ اس پر عمل کریں گے اتنا ہی آپ کو اللہ کی یاد نصیب ہوگی۔باقی ... مزید پڑھیں

کیا مراقبہ سے گھریلو مسائل،معاشی مسائل اور دنیوی مسائل حل ہوتے ہیں؟

سوال:کیا مراقبہ سے گھریلو مسائل،معاشی مسائل اور دنیوی مسائل حل ہوتے ہیں؟ جواب: بنیادی طور پر تو نیت بس یہ ہو کہ گناہوں بھری زندگی سے جان چھوٹے اللہ پاک راضی ہوں اور ان کا قرب نصیب ہو باقی یہ مسائل خودہی اللہ پاک اپنی قدرت ... مزید پڑھیں